ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کروڑپتی کاروباری کا بیٹا شملہ کے ہوٹل میں پلیٹیں دھو رہا تھا

کروڑپتی کاروباری کا بیٹا شملہ کے ہوٹل میں پلیٹیں دھو رہا تھا

Wed, 06 Nov 2019 18:56:19    S.O. News Service

 وڈودرا،6نومبر(آئی این ایس انڈیا)14 اکتوبر کو گجرات کے وڈودرا ضلع کے پاڈرا قصبے کے کروڑپتی تیل کاروباری کا بیٹا دوارکیش ٹھکر وساڈ میں اپنے انجینئرنگ کالج کے لئے گھر سے نکلا تھا۔اس کے خاندان کے پاس شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی لیکن جب وہ کالج سے گھر نہیں لوٹا تو متعلقین پولیس کے پاس پہنچے۔تفتیش کے دوران پولیس کو دو سراغ ملے۔پہلی وڈودرا ریلوے اسٹیشن کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دوسرا ایک آٹو رکشہ ڈرائیور جس نے دوارکیش کو چھوڑا تھا۔پولیس کی تحقیقات کسی نتیجے پر نہیں پہنچی تھی، اسی درمیان شملہ سے آئے ایک ہوٹل منیجر کے فون نے معاملے کو نیا موڑ دے دیا۔ہوٹل مینیجر نے بتایا کہ 19 سال کا ایک نوجوان ان کے ہوٹل میں برتن دھلتا ہے۔دراصل دوارکیش کو پڑھائی میں دلچسپی نہیں تھی لیکن وہ رشتہ داروں کے سامنے اپنی صلاحیت کو ثابت کرنا چاہتا تھا،اس کی وجہ سے اس نے ایک ایسا راستہ منتخب کیا، جس کا تصور پولیس نے بھی نہیں کیا تھا،گھر سے کالج نکلنے کی بات کہہ کر وہ شملہ بھاگ گیا اور یہاں کام کے لئے اس نے ایک ہوٹل میں رابطہ کیا۔
انسپکٹر ایس اے کرمور کا کہنا ہے کہ دوارکیش کا شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد منیجر نے اس کا پس منظر چیک کرنے کے لئے پاڈرا پولیس اسٹیشن میں فون کیا اور یہیں سے سارے معاملے کا پتہ چلا۔منیجر نے دوارکیش کی تصویر پولیس والوں کو بھیجی۔پولیس نے اس کی تصدیق کی اور انسپکٹر کرمور نے دو کانسٹیبل سنجے سنگھ گوہل اور بھوپندر سنگھ مہڈا سے رابطہ کیا،دونوں کانسٹیبل شملہ میں چھٹیاں منا رہے تھے،اس کے بعد دونوں فوری طور پر ہوٹل پہنچے لیکن وہاں دوارکیش نہیں ملا۔
کانسٹیبل گوہل کا کہنا ہے کہ منیجر نے ہمیں بتایا کہ ایک نوجوان ہائی وے پر کھانے پینے کی دکانوں اور فوڈ اسٹال پر کام کرتا ہے،اس کے بعد ہم نے اس طرح کے تمام خریداروں سے رابطہ کرتے ہوئے دوارکیش کی تصویر شیئر کی۔پیر کو ایک ٹیکسی ڈرائیور نے گوہل کو فون کرتے ہوئے معلومات دی کہ ایک لڑکا روڈ کے کنارے سو رہا ہے،اس کے بعد پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور دوارکیش کا آخر کار پتہ چل گیا۔پولیس نے اہل خانہ کو دوارکیش کے ملنے کی معلومات دی، جس کے بعد فلائٹ سے خاندان کے لوگ شملہ پہنچے اور دوارکیش کو واپس گھر لے گئے۔


Share: